تصویر کے ذریعے فیس بک اکاؤنٹ بلاک

گزشتہ دو ہفتوں میں پاکستانیوں کے سیکڑوں فیس بک اکاؤنٹس تین دن کے ”جسمانی“ ریمانڈ کے لیے معطل کیے جاچکے ہیں۔ وجہ ایک عدد بے ضرر سی تصویر ہے جو کہ آپ نے کسی کو فیس بک پر بھیجی اور فیس بک نے آپ کے اکاؤنٹ کو تین دنوں کے لیے بلاک کر ڈالا۔
چنانچہ:

”اگر کوئی شخص آپ سے یہ کہے کہ فلاں تصویر مجھے میرے فیس بک اکاؤنٹ پر بھیج دیں یا کسی پوسٹ یا گروپ میں شئیر کردیں تو ایسا ہرگز مت کیجیے گا۔“

یہ تصویر ایک عدد معصوم بچے کی ہے جو کہ ڈور کے ساتھ ایک مچھلی پکڑا ہوا ہے۔
اور یہ خبر مکمل طور پر درست ہے کہ اسے میسیج پر بھیجنے یا شئیر کرنے سے آپ ضرور بالضرور کم از کم تین دن کے لیے بلاک کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   شعر کے اجزا کیا ہیں؟

تصویر کو دیکھا جائے تو گو کہ یہ ایک معصوم بچے کی تصویر نظر آتی ہے۔ اور عام طور پر یہ بات وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتی کہ ایسی کسی تصویر کے ذریعے فیس بک اکاؤنٹ بلاک ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر بنظرِ غائر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس تصویر کو سینسر کیا گیا ہے۔ فیس بک اس طرح کی تصویر کو کبھی کبھار اپنی پالیسی کے خلاف تصور کرتا ہے۔ نتیجتاً آپ کا اکاؤنٹ تین دن کی مدت کے لیے بلاک کردیا جاتا ہے۔
تصویر کو شئیر کرنے کے بعد آپ کو کچھ اس طرح کا پیغام فیس بک کی طرف سے موصول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   مولانا صاحب اور غمِ روزگار

WhatsApp-Image-20160510

گو کہ یہ ایک احمقانہ حرکت ہے۔ لیکن ایک لمحے کو سوچیے کہ ایسی حرکت کرنے والے افراد دنیا پر اپنا کیا تاثر چھوڑ رہے ہیں؟
اوراس کے بدلے میں کونسا ایسا فائدہ ہے جو کہ وہ حاصل کر رہے ہیں؟
اب تک فیس بک کے پاکستانی صارفین کے سیکڑوں اکاؤنٹ بلاک ہو چکے ہیں۔ اور غالباً یہ سلسلہ چند دنوں میں ختم ہوجائے گا، اور یہ تصویر مزید کوئی اکاؤنٹ بلاک کرنے سے قاصر رہے گی۔

البتہ یہ ضرور ہے کہ اس حرکت سے لوگوں کی شعوری سطح کا اظہار ضرور ہوجاتا ہے۔

اصل تصویر چونکہ فیس بک کی پالیسی کی مخالفت میں جاتی ہے۔ اس لیے ہم اس تصویر کا تدوین شدہ ورژن شائع کر رہے ہیں تاکہ لوگوں میں آگاہی پھیلانے میں آسانی ہو اور مزید کسی کو اس مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے جس کا سامنا اب تک کئی افراد کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   آن لائن آمدنی کیسے حاصل کی جائے؟

اکاؤنٹ بلاک
آپ سے در خواست ہے کہ اپنے حلقۂ احباب میں اس پوسٹ کو شئیر کریں اور معقول رویوں کا اظہار کریں۔

(514 مرتبہ دیکھا گیا)

مزمل شیخ بسمل

سلجھا ہوا سا فرد سمجھتے ہیں مجھ کو لوگ الجھا ہوا سا مجھ میں کوئی دوسرا بھی ہے

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

4 تبصرے

  1. دوست says:

    اس کو شیئر کرتے ہیں تو یہی تصویر ساتھ جائے گی۔ اور پھر وہی پالیسی کی خلاف ورزی والی بات۔

    • مزمل شیخ بسمل says:

      جی نہیں۔ آخر میں اسی بات کی وضاحت کی ہے کہ یہ تدوین شدہ اور غیر مکمل تصویر ہے جو کہ فیس بک کے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔ اگر ایسا ہوتا تو اس ویب سائٹ کا فیس بک اکاؤنٹ بند ہو جاتا۔

  2. جناب ۔ میں تو آج تک یہی سمجھ نہیں پایا کہ لوگ ہر چیز شیئر کرنا کیا فخر سمجھتے ہیں یا اس سے کوئی پیسے ملتے ہیں ۔ فیس بُک پر جو چیزیں زیادہ تر شیئر کی جاتی ہیں ان سے فیس بُک استعمال کرنے والوں کی اکثریت ذہنی انحطاط کا شکار محسوس ہوتی ہے ۔ حالت یہ ہے کہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کہہ کر غیر مُستند بیانات شیئر کئے جاتے ہیں ۔ اپنے تئیں سوچتے ثواب کا ہوں گے لیکن وہ نہیں جانتے کہ گناہ کما رہے ہوتے ہیں ۔ پھر کسی کی تصویر شائع کر کے کہا جائے گا کہ اگر مسلمان ہو تو لکھو آمین ۔ یہ بھی تصدیق نہین کرتے کہ تصویر کس کی ہے

    • مزمل شیخ بسمل says:

      افتخار صاحب یہ تصویر در اصل خود بخود شئیر نہیں کی جاتی بلکہ کسی جاننے والے کے نمبر سے آپ کے واٹس ایپ پر میسیج آئے گا کہ آپ اسے یہ تصویر فیس بک میسینجر پر بھیج دیں۔ ایسا کرنے پر آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہو جاتا ہے۔

تبصرہ کریں