خدا اور ملحد

( فیس بک کی ایک کہانی)

ایک فلائٹ پر پاس بیٹھی لڑکی سے ایک ملحد خیالات کا حامل شخص بولا،

آئیں کیوں نہ کچھ بات چیت کرلیں، سنا ہےاس طرح سفر بآسانی کٹ جاتا ہے۔

لڑکی نے کتاب سے نظر اُٹھا کر اسکی طرف دیکھا اور کہا کہ ضرور، مگر آپ کس موضوع پر بات کرنا چاہیں گے؟

اُس شخص نے کہا کہ ہم بات کرسکتے ہیں کہ ،

خدا کیوں نہیں ہے؟

یہ بھی پڑھیں:   وٹامن اے - ایک اہم غذائی جز (Micronutrient)

 یا جنّت دوزخ اور آخرت کیوں نہیں ہیں؟

لڑکی نے دلچسپی سے کہا کہ ضرور لیکن پہلے آپ میرے ایک سوال کا جواب دیجیئے۔

اس شخص نے پوچھا کیا؟

لڑکی نے کہا کہ گائے، گھوڑا اور بکری ایک سا چارہ  یعنی گھاس کھاتے ہیں، لیکن۔۔۔

گائے گوبر کرتی ہے،

گھوڑا لید کرتا ہے اور

بکری مینگنی کرتی ہے،

 اسکی وجہ کیا ہے؟

وہ شخص اس سوال سے چکرا گیا اور کھسیا کر بولا کہ مجھے اسکا پتہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   علم میراث - دوسرا سبق

اس پر لڑکی بولی کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ،

آپ خدا، جنّت، دوزخ اور آخرت پر بات کے اہل ہیں۔۔۔۔

جبکہ خبر آپ کو جانوروں کی غلاظت کی بھی نہیں ؟

یہ کہہ کر لڑکی اپنی کتاب کی طرف متوجّہ ہوگئی۔

(208 مرتبہ دیکھا گیا)

مجیب الحق حقی

مجیب الحق حقی

جناب مجیب الحق حقّی پی آئی اے کے سابقہ آفیسر ہیں۔ اسلام، جدید سائنس اور الحاد کے موضوع پر ان کی کتاب ”The Divine Whispers“ حال ہی میں انگریزی زبان میں شائع ہوئی ہے جس کا اردو ورژن بھی طباعت کے مراحل میں ہے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں