دعا سیریز6: (مسجد سے نکلنے کی دعا)

مسجد سے نکلنے کی ایک دعا یہ ہے:

”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ۔“

مگر بعض لوگ اس دعا کے بعد "وَرَحْمَتِكَ“ کا اضافہ کرتے ہیں ، حتی کہ بعض مساجد کے دروازوں کے اوپر بھی اسی اضافے کے ساتھ دعا لکھی ہوتی ہے ، حالانکہ حدیث میں مسجد سے نکلنے کی جو دعا ہے وہ ”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ۔“ ہے۔
یہاں دو باتیں ذہن نشین کرنے کی ضرورت ہے:

  1. مسجد سے نکلنے کی دعا ”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ۔“ ہے ، جبکہ ”اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ۔“ مصیبت ، پریشانی اور حاجت کے وقت کی دعا ہے۔
  2.  مسجد سے نکلنے کی اس کے علاوہ اور دعائیں بھی ہیں ، جیسے:** اَلسَّلَامُ عَلَی النَّبِیِّ وَرَحْمَةُ اللهِ ، اَللّٰھُمَّ اَعِذْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ وَمِنَ الشَّرِّ کُلِّهٖ۔

    ٭٭ بِسْمِ اللهِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللهِ ، اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ فَضْلِكَ۔

    ٭٭ اَللّٰهُمَّ أَجِرْنِى مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ۔

    ٭٭ اَللّٰهُمَّ اعْصِمْنِیْ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ۔

    ٭٭ اَللّٰهُمَّ بَاعِدْنِیْ مِنَ الشَّيْطَانِ۔

    ٭٭ اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِیْ مِنَ الشَّيْطَانِ۔

حوالہ جات:

٭٭ وإذا خرج فليقل اللهم إني أسألك من فضلك۔ (صحیح مسلم ، کتاب الصلاۃ ، باب ما یقول إذا دخل المسجد ، الرقم:713 ، دار إحياء التراث العربي - بيروت)

٭٭ عن حصين قال التقى إبراهيم ومجاهد فقال جاء أعرابي إلى النبي صلى الله عليه و سلم فشكى إليه الجوع قال فدخل النبي صلى الله عليه و سلم إلى بيوته ثم خرج فقال ما وجدت لك في بيوت آل محمد شيئا قال فبينما هو كذلك إذ جاءته شاة مصلية وقال الآخر جاءته قصعة من ثريد فوضعت بين يدي الأعرابي فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم اطعم قال فأكل فقال يا رسول الله أصابني الذي اصابني فرزقني الله على يديك أفرأيت إن أصابني وأنا ليس عندك فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم قل اللهم إني أسألك من فضلك ورحمتك فإنه لا يملكهما إلا أنت فإن الله رازقك (مصنف ابن أبي شيبة ، کتاب الدعاء ، باب الرجل یصیبه الجوع ۔ ۔ ۔ 6/ 74 ، الرقم:29579 مكتبة الرشد - الرياض)

٭٭ وَإِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِىِّ وَلْيَقُلِ : اللَّهُمَّ أَجِرْنِى مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ». (سنن البیھقی ، کتاب الصلاۃ ، باب ما یقول إذا دخل المسجد ، الرقم: 4493 ، مجلس دائرة المعارف النظامية)

٭٭ وإذا خرج فليسلم على النبي صلى الله عليه و سلم وليقل : اللهم اعصمني من الشيطان الرجيم (کنز العمال ، کتاب الصلاۃ ، الآداب ، الرقم:20783 ، مؤسسة الرسالة - بيروت 1989 م)

٭٭ وإذا خرج فليسلم على النبي صلى الله عليه و سلم وليقل اللهم باعدني من الشيطان۔ (سنن النسائی الکبری ، کتاب عمل الیوم واللیلة ، باب ما یقول إذا دخل المسجد ، الرقم:9918 ، دار الكتب العلمية - بيروت)
٭٭ وإذا خرجت من المسجد فصل على النبي صلى الله عليه و سلم وقل اللهم احفظني من الشيطان (أیضا:9919)

٭٭ وإذا خرج قال السلام على النبي ورحمة الله اللهم أعذني من الشيطان ومن الشر كله۔ (مصنف عبد الرزاق ، کتاب الصلاۃ ، باب ما يقول إذا دخل المسجد وخرج منه ، الرقم:1663 ، المكتب الإسلامي - بيروت)

٭٭ وإذا خرج قال بسم الله والسلام على رسول الله اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك۔ (مصنف ابن أبی شیبة ، کتاب الصلوات ، باب ما يقول الرجل إذا دخل المسجد وما يقول إذا خرج ، الرقم:3412 ، مكتبة الرشد - الرياض)

(69 مرتبہ دیکھا گیا)

یہ بھی پڑھیں:   قحط زدہ و مفلوک الحال لوگ اور اللہ

محمد اسامہ سرسری

محمد اسامہ سرسری مستند عالِمِ دین اور فقہِ اسلامی کے متخصص ہیں۔ اسامہ صاحب دینی تعلیمات کے ساتھ ادبی اور فنی سرگرمیوں کا بھی فعال حصہ ہیں۔ انتہائی محنتی اور معاون طبیعت رکھتے ہیں اور متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں ، کتاب "آؤ شاعری سیکھیں" ان کی اب تک کی شہ کار تصنیف ہے جسے اندرون و بیرون ملک ہر جگہ خوب پذیرائی ملی ہے۔ سوشل نیٹ ورک پر سینکڑوں لوگوں کو ادب اور شاعری کی فنیات آسان انداز میں سبقاً سبقاً سکھاتے ہیں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں