فولک ایسڈ (فولاد) – ایک اہم غذائی جز

صحت مند بچہ پیدا کرنے کے لیے ماں کا صحت مند ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اپنے ہونے والے بچے کو سنگین پیدائشی نقائص(Serious Birth Defects) سے بچانے کے لیے سب سے اہم چیزوں میں سے ایک یہ ہے کہ ماں فولک ایسڈ(Folic Acid)  یا فولاد کی گولیاں یا فولاد والی خوراک باقاعدگی سے اپنی خوراک میں شامل کرے۔

یہ تحریر بھی پڑھیں    icon-hand-o-left    بچے کے لیے صرف ماں کا دودھ

فولاد کا کام اور کردار

فولاد انسان کے جسم میں خون بنانے کا اہم جزو ہے۔ اس کی کمی سے خون کی کمی ہو جاتی ہے جسے "انیمیا" (Anemia) کہتے ہیں۔

بچوں میں فولاد کی کمی کے اثرات

٭ دماغی صلاحیتوں میں کمی۔

٭ غیر تسلی بخش تعلیمی کارکردگی۔

٭ کام کاج اور کھیل میں سستی۔

٭ بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت میں کمی۔

عورتوں میں فولاد کی کمی کے اثرات

٭ حمل کا ضائع ہونا۔

یہ بھی پڑھیں:   جذبات کیا ہیں ؟

٭ وقت سے پہلے بچوں کی پیدائش۔

٭ کمزور بچوں کی پیدائش۔

٭ زچگی کے دوران ماں اور بچے کی موت کا خطرہ۔

فولاد اور ہماری خوراک

خوراک سے ہم فولاد دو طرح سے حاصل کرسکتے ہیں۔

٭ جانوروں سے، جیسے گوشت، مرغی، مچھلی وغیرہ۔

٭ سبزیوں اور میوہ جات سے، جیسے گہرے رنگ والی سبزیاں، پالک ، ساگ، کریلا، مٹر، کجھور، کشمش،اخروٹ، بادام، دالیں خاص طور پر لوبیا،

کونسی چیزیں فولاد کو جسم میں جذب کرنے میں مددگار ہوتی ہیں

٭ وٹامن سی سے بھرپور خوراک ( لیموں، ہری مرچ) استعمال کرنے سے۔

٭ خمیری روٹی کے استعمال سے۔

٭ لوہے کے برتن میں کھانا پکانے سے۔

٭ خوراک میں جانوروں سے حاصل کردہ خوراک شامل کرنے سے۔

چونکہ فولاد جسم میں بہت قلیل مقدار میں جذب ہوتا ہے اس لیے فولاد پر مشتمل خوراک زیادہ سے زیادہ استعمال کرنی چاہیے۔

یہ تحریر بھی پڑھیں          وٹامن اے - ایک اہم غذائی جز

کونسی چیزیں فولاد کو جسم میں جذب ہونے سے روکتی ہیں

٭ چائے ، کافی ، کولا۔

یہ بھی پڑھیں:   درد ختم کرنے والی دوائیں اور ان کے اثرات

٭ پیٹ کے کیڑے۔

٭ کیلشیم کی خوراک جیسے دودھ وغیرہ ( دودھ کے استعمال کے بعد دو گھنٹے تک فولاد کی خوراک استعمال نہ کریں)۔

٭ بیماری یا انفیکشن کا ہونا۔

اہم باتیں

سائنسی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ جو مائیں حمل سے پہلے اور حمل کے ابتدائی 12 ہفتوں تک ہر روز 0.4 ملی گرام (Milligrams) فولک ایسڈ لیتی ہیں ان میں بچے کے  دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے سنگین پیدائشی نقائص کا خطرہ 70 فی صد تک کم ہو جاتا ہے۔

یہ نقائص حمل کے پہلے 28 دن میں واقع ہو جاتے ہیں جب عام طور پر عورت کو پتا بھی نہیں ہوتا کہ وہ حاملہ (Pregnant) ہے، اس لیے فولک ایسڈ کا استعمال حمل سے پہلے شروع کردینا چاہیے۔

یاد رکھیں

٭ فولک ایسڈ یا فولاد دوا نہیں خوراک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   دودھ پلانے میں ماں کے مسائل

٭ یہ گولیاں خالی پیٹ نہ کھائیں بلکہ کھانے کے درمیاں کھائیں۔

٭ ایک گولی دن میں تین مرتبہ کھائیں۔

٭ یہ گولیاں دودھ کے ساتھ نہ کھائیں بلکہ پانی یا لیموں کے ساتھ کھائیں تاکہ جلدی جذب ہو جائیں۔

٭ پابندی سے یہ گولیاں کھانے سے آپ کو سانس پھولنے، چکر آنے، تھکن محسوس کرنے اور کمزوری کی شکایت نہیں ہوگی۔

٭ فولک ایسڈ کی گولیوں کے ساتھ اضافی خوراک بھی کھائیں۔

یاد رکھیں ماں صحتمند بچہ صحتمند!

(424 مرتبہ دیکھا گیا)

ڈاکٹر سید عطاء المصطفی

ڈاکٹر سید عطاء المصطفی

ڈاکٹر سید عطاء المصطفی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ سندھ ضلع سانگھڑ میں رہائش پذیر ہیں اور بیسک ہیلتھ ہونٹ کے انچارج کے طور پر تعینات ہیں۔ وہ ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ادب دوست انسان ہیں اور فارغ اوقات میں شعر و شاعری پر بھی کرتے ہیں۔ اردو سرائے پر ان کی طب کے حوالے سے تحریریں شائع کی جاتی ہیں جو کہ طب اور صحت کے زمرے میں کلک کرکے پڑھی جاسکتی ہیں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں