بچے کے لیے صرف ماں کا دودھ

پاکستان میں گذشتہ کئی دہائیوں سے ماں اور بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات ایک بہت بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔ حکومت کے اقدامات سے قطع نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام میں شعور پیدا کیا جائے اور اس بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جائیں تاکہ لوگوں میں جو منفی قسم کی روایات و رواج ہیں وہ ختم کیے جا سکیں اور ان اموات کو کم کیا جاسکے۔

اس سلسلے کی پہلی کڑی یہاں پیش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے کی مزید کڑیاں کوشش کرکے روزانہ کی بنیاد پر شائع کی جائیں گی۔

آج کا ہمارا پہلا موضوع ہے ”بچے کے لیے صرف اور صرف ماں کا دودھ“

سوال: پہلا دودھ ”کولسٹرم“ (Colostrum) کیا ہے؟

بچے کے پیدائش کے بعد پہلے تین سے پانچ دن تک ماں کی چھاتی سے پیلا یا بے رنگ دودھ آتا ہے جسے ”کولسٹرم“ کہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:   فولک ایسڈ (فولاد) – ایک اہم غذائی جز

اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو بچے کی نشو نما کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

کولسٹرم کے فوائد

٭ پہلے تین دن کا یہ دودھ بچے کے کے لیے پہلے حفاظتی ٹیکے کا کام کرتا ہے۔

٭بچے میں قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے۔

٭بچے کو یرقان سے محفوظ رکھتا ہے۔

٭اس پہلے دودھ میں قبض کشا اثر ہوتا ہے جس سے بچے کا کالا پاخانہ صاف ہو جاتا ہے۔

اور پیدائش کے بعد بچے کی کمزور آنتیں بہتر ہو جاتی ہیں۔

٭ اس سے بچے کی صحیح نشونما ہوتی ہے

یہ بھی پڑھیں:   درد ختم کرنے والی دوائیں اور ان کے اثرات

٭ پہلے دودھ میں موجود '' وٹامن اے '' کی زیادہ مقدارسے بچے میں متعدی امراض کی شدت کم ہوتی ہے۔

٭ پہلے دودھ میں بچے کے لیے الرجی اور انفیکشن سے بچاؤ کا بہترین علاج موجود ہے۔

یاد رکھیے!

یاد رکھیے کولسٹرم کے بارے میں جو ایک غلط خیال پایا جاتا ہے کہ یہ خراب دودھ ہوتا ہے۔

اس خیال سے چھٹکارا پائیں اور پیدائش کے فوراً بعد بچے کو ماں کا پہلا دودھ ضرور پلائیں۔

اور کوئی دوسری چیز مثلاً پانی ، گھٹی ۔ شہد، گرائپ واٹر وغیرہ نہ دیں۔

صرف اور صرف ماں کے دودھ سے مراد یہ ہے کہ ماں پہلے چھ ماہ صرف اور صرف اپنا دودھ دن اور رات میں تقریباً 12 مرتبہ پلائے اور رات میں بھی اٹھ کر پلائے۔

یہ بھی پڑھیں:   چکن پاکس - احتیاطی تدابیر

اور چھ ماہ بعد اپنے دودھ کے ساتھ دوسری خوراک بھی شروع کردے اور پھر دوسری خوراک کے ساتھ ماں دو سال تک اپنا دودھ ساتھ پلائےدوسری خوراک اور ماں کی خوراک کے بارے میں آئندہ بات ہوگی۔


ڈاکٹر سید عطاء المصطفی

(172 مرتبہ دیکھا گیا)

ڈاکٹر سید عطاء المصطفی

ڈاکٹر سید عطاء المصطفی

ڈاکٹر سید عطاء المصطفی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ سندھ ضلع سانگھڑ میں رہائش پذیر ہیں اور بیسک ہیلتھ ہونٹ کے انچارج کے طور پر تعینات ہیں۔ وہ ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ادب دوست انسان ہیں اور فارغ اوقات میں شعر و شاعری پر بھی کرتے ہیں۔ اردو سرائے پر ان کی طب کے حوالے سے تحریریں شائع کی جاتی ہیں جو کہ طب اور صحت کے زمرے میں کلک کرکے پڑھی جاسکتی ہیں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کریں