مفت اردو بلاگ بنائیں

اردو بلاگ لکھنے کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اردو بلاگ لکھنے کی ترویج اس پیمانے پر اب تک نہیں ہو پارہی جس پیمانے پر دوسری زبانوں میں ہو رہی ہے۔ اس کی کئی وجوہات میں سے ایک انتہائی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اردو جاننے والے افراد میں سے اکثر لوگ جب بلاگنگ کا رخ کرتے ہیں تو ترجیحی طور پر انگریزی کا انتخاب کرتے ہیں۔ ظاہری طور پر اس کا سبب سکول اور کالجوں میں انگریزی نصاب اور انگریزی پڑھنے سے مانوسیت ہی سمجھ میں آتا ہے۔ اس کے باوجود وہ دن دور نہیں جب انٹرنیٹ پر اردو کی مقبولیت کا خواب دیکھنے والے بہت جلد اپنے خواب کی تعبیر ہوتے دیکھیں گے۔

اردو بلاگ لکھنے میں سب سے بڑی پریشانی ایک نو آموز کو یہ پیش آتی ہے کہ مناسب فونٹ اور بہتر سانچہ کہاں سے دستیاب ہو؟ کونسا اوپن سورس پلیٹ فارم بہتر ہے؟ شروعات کہاں سے کی جائے؟ ایک نو آموز جب ان سوالات میں پھنستا ہے تو بلاگنگ سفئیر میں سر گرم بلاگرز تک رسائی ضروری ہوتی ہے۔ اور اگر یہ رسائی حاصل نہ ہو تو مایوسی اور ارادہ کے ترک پر اس جستجو کا اختتام ہوتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی رائے لکھ رہا ہوں۔

بلاگنگ پلیٹ فارم کا انتخاب

بلاگنگ کے لیے پلیٹ فارم کا انتخاب عمومی طور کوئی زیادہ بڑا مسئلہ نہیں ہوتا۔ لیکن کئی وجوہات کی بنا پر یہ ایک بڑا مسئلہ بن بھی سکتا ہے۔ عام طور پر مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ کس پلیٹ فارم کا انتخاب کیا جائے؟ گو کہ میں نے کوئی بہت سارے پلیٹ فارمز استعمال نہیں کیے ہیں۔ لیکن مقبول پلیٹ فارمز میں ورڈ پریس ڈاٹ کام، بلاگر، ٹمبلر اور دیگر سورسز شامل ہیں۔ ہر سروس کی طرف سے مختلف سہولیات دی جاتی ہیں۔ تاہم ایک خصوصیت یعنی آپ کو پہلے سے بنا بنایا بلاگ بغیر کسی ٹیکنیکل معلومات کے بلاگنگ کا آغاز کرنے کی سہولت ہر پلیٹ فارم پر موجود ہے۔

یہاں میں اپنی ترجیح بھی لکھ دیتا ہوں۔ بہتر تو یہی ہے کہ بلاگ کو اپنا ذاتی ہوسٹنگ پلان لے کر ہوسٹ کیا جائے۔ لیکن مفت سروسز میں دو مقبول ترین پلیٹ فارمز یعنی ورڈ پریس ڈاٹ کام ہوسٹڈ اور بلاگر ڈاٹ کام ہوسٹڈ بلاگ میں میں ذاتی طور پر اردو بلاگنگ کے لیے بلاگر ڈاٹ کام کی سروس کو زیادہ بہتر سمجھتا ہوں۔ اس کی کئی ایک وجوہات ہیں جو میں سمجھتا ہوں کہ بہت اہمیت کی حامل ہیں جیسے:

  1.  بلاگر ڈاٹ کام پر آپ اپنی مرضی کے مطابق کسٹم ٹیمپلیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ ورڈپریس ڈاٹ کام کی مفت سروس میں یہ سہولت میسر نہیں۔
  2. بلاگر کی سورس یا انتظامی زبانوں میں مناسب اردو ترجمہ شامل ہے۔ جب کہ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر ایسا نہیں ہے۔
  3. کسٹم ٹیمپلیٹ کی سہولت کی بنا پر آپ اپنا اردو بلاگ اردو فونٹس اور اور ہر قسم کی تبدیلیاں جو کہ انگریزی سے اردو کے لیے ضروری ہوں وہ بلاگر پر با آسانی کر سکتے ہیں، جبکہ ورڈ پریس کی مفت سروس پر ایسا کرنا ممکن نہیں۔
  4. مختلف وجٹس یا گیجٹس جو آپ اپنے بلاگ پر لگانا چاہتے ہوں، بلاگر اس کی مکمل سہولت فراہم کرتا ہے کہ آپ مختلف وجٹس اپنے بلاگ میں ایڈ کر سکیں۔ جبکہ ورڈ پریس ڈاٹ کام کی مفت سروس پرایسی کوئی سہولت موجود نہیں۔
  5. اگر آپ چاہیں کہ اپنے بلاگ کا ایڈریس اپنی ذاتی ڈومین (جو آپ کے پاس موجود ہو) پر منتقل کرلیں تو ورڈپریس ڈاٹ کام کا ایڈریس example.wordpress.com سے تبدیل کرکے www.example.com کرنے کے لیے آپ کو قریب پندرہ ڈالر خرچ کرکے یہ سہولت میسر آتی ہے۔ جبکہ بلاگر کا ایڈریس example.blogspot.com سے تبدیل کرکے www.example.com کرنے کی سہولت بلاگر بالکل مفت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:   ہاتف غیبی - لکھنے والوں کے نام

تو خلاصہ یہ ہے کہ اگر آپ مکمل طور پر مفت بلاگ شروع کرنے والے ہیں تو میری رائے میں بلاگر ڈاٹ کام کا انتخاب کریں۔ بلاگ بنانا انتہائی آسان ہے۔ طریقہ لکھ دیتا ہوں۔

بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانے کا طریقہ

بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے لیے آپ کے پاس ایک عدد جی میل یا گوگل اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ اگر نہیں ہے تو پہلے جی میل اکاؤنٹ بنائیں۔

جی میل اکاؤنٹ بنانے کے بعد بلاگر ڈاٹ کام ویب سائٹ پر جائیں اور New Blog پر کلک کریں۔

اردو بلاگ

اپنے بلاگ کا عنوان اور یو آر ایل ایڈریس ڈال کر اپنا بلاگ بنا ئیں۔

Urdu Blogging

یہاں آپ کا اردو بلاگ تیار ہو چکا ہے جسے آپ اپنا منتخب یو آر ایل براؤزر میں ڈال کر چیک کر سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ جتنے چاہیں بلاگ بنا سکتے ہیں۔ آپ کے بنائے گئے سارے بلاگ آپ کو بلاگر ڈاٹ کام ویب سائٹ پر فہرست کی صورت میں دکھائی دیں گے۔ وہاں سے ایڈمن پینل میں جا کر پوسٹ بنانا، ختم کرنا، اور دیگر سرگرمیوں کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے:

Blogger for Urdu

ایڈمن پینل کچھ یوں دکھائی دے گا، اس میں New Post پر کلک کرکے نئی پوسٹ لکھ کر پبلش کردیں:

Blogging Urdu

بلاگر کے لیے اردو زبان منتخب کریں

بلاگر پر اردو میں پوسٹ لکھنے کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ بلاگر کی سورس زبان کو اردو کرلیں۔ اس سے انتظامی جملے یا فقرے جو بلاگر کی طرف سے آپ کو بلاگ پر دکھائی دیتے ہیں وہ ترجمہ ہو کر اردو میں نظر آنے لگیں گے۔ اردو منتخب کرنے کے لیے اپنے بلاگ کے ایڈمن پینل میں جا کر الٹے ہاتھ والے سائڈ بار میں سب سے نیچے Settings پر کلک کریں اس کے بعد Language and formatting پر کلک کریں اور نظر آنے والی سکرین پر انگریزی کی بجائے اردو کا انتخاب کرلیں:

یہ بھی پڑھیں:   ترا خرابہ فرشتے نہ کر سکے آباد

Urdu Language Blogger

یاد رکھیں کہ کوئی بھی تبدیلی کرنے کے بعد سیدھے ہاتھ پر موجود Save Settings پر کلک کرنا نہ بھولیں۔ ورنہ آپ کی تمام تبدیلیاں ضائع ہو جائیں گی اور آپ کو دوبارہ نئے سرے سے محنت کرنی پڑے گی۔

بلاگر اردو ٹیمپلیٹ / تھیم یا اردو سانچہ

یہاں تک آپ نے بلاگ بنا کر اس پر اردو زبان منتخب بھی کرلی اور اپنی پوسٹ بھی بنا سکتے ہیں۔ اب ٹیمپلیٹ کو بھی سمجھ لیجیے۔ ٹیمپلیٹ یا تھیم کسی بھی ویب سائٹ یا بلاگ کا ڈیزائن ہوتا ہے۔ یعنی ٹیمپلیٹ میں یہ طے کیا گیا ہوتا ہے کہ آپ کی ویب سائٹ آپ کے قاری کو کس طرح دکھائی دے گی۔ اس کا ہیڈر کیسا ہوگا۔ فوٹر کیسا ہوگا؟ مینیو اور سائڈ بار کس طرح ہونگے، تحریر کا فونٹ کونسا ہوگا وغیرہ۔ آپ جو یہ ویب سائٹ دیکھ رہے ہیں، اس میں بھی ایک عدد اردو ٹیمپلیٹ موجود ہے۔

بلاگر پر پہلے سے موجود بلاگ کے ڈیزائن عام طور پر کوئی خاص پرکشش نہیں ہوتے۔ اس کے لیے آپ کے پاس ہزاروں نہیں، لاکھوں کی تعداد میں دیدہ زیب اور دلکش بلاگر ٹیمپلیٹس  انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس پر موجود ہیں جنہیں آپ نے اپنے بلاگر کے بلاگ پر انسٹال کرنا ہوتا ہے، تاکہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ خوب صورت نظر آئے۔۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ ٹیمپلیٹ عام طور پر انگریزی کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہوتے ہیں۔ انہیں اردو میں منتقل کرنے کے لیے چند تبدیلیاں درکار ہوتی ہیں جس میں زبان کا سیدھے ہاتھ سے شروع ہو کر الٹے پر ختم ہونا، فونٹ کا اردو کی مناسبت سے ہونا، مثلاً نستعلیق یا نسخ فونٹ جس میں اردو بہتر نظرآتی ہے۔ مثلاً یہ وہ بلاگ ہے جوہم نے ابھی بنایا ہے:

اردو بلاگ بنانا

 

اس کے برعکس یہ وہ بلاگ ہے جو ایک کسٹم ٹیمپلیٹ میں تبدیلی کرکے اردو کے لیے تیار کیا گیا ہے:

بلاگر پر اردو بلاگ

ظاہر ہے کہ دوسرا بلاگ جو کہ کسٹم ٹیمپلیٹ پر ہے وہ پہلے والے سے کہیں زیادہ بہتر ہے اور اردو کے لیے مناسب اور پر کشش بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   فیس بک کے بارے میں دلچسپ حقائق

بلاگر میں ٹیمپلیٹ انسٹال کرنے کا طریقہ

بلاگر میں ٹیمپلیٹ انسٹال کرنا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے آپ نے اپنے ٹیمپلیٹ کی فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہے جو کہ عام طور زپ فولڈر میں ہوتی ہے۔ اسے زپ فولڈر سے نکالنے کے لیے ون رار (WinRAR) سوفٹ وئیر آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہونا ضروری ہے۔ اگر نہیں ہے تو پہلے یہاں سے ون رار ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں۔ اگرفائل زپ فولڈر میں نہیں ہے تو اس کی ضرورت نہیں۔

ون رار انسٹال ہونے کے بعد زپ فولڈر کو کھولنے کے لیے فولڈر پر رائٹ کلک کریں اور Extract to "Example" پر کلک کریں۔ یہاں Example سے مراد آپ کے ٹیمپلیٹ کا فولڈر ہے۔ ایسا کرنے پر اسی نام کا ایک اور فولڈر بن جائے گا جس میں آپ کے ٹیمپلیٹ کی xml فائل موجود ہے۔ یہی فائل آپ نے بلاگر پر انسٹال کرنی ہے:

Install custom theme blogger Urdu

اس کے بعد بلاگر میں اپنے مطلوبہ بلاگ کا ایڈمن پینل کھولیں اور Template میں جائیں، سیدھے ہاتھ پر موجود Backup / Restore کے بٹن پر کلک کریں۔ اور سکرین پر نمودار ہونے والے ڈائلاگ باکس میں Choose File پر کلک کرکے اپنے کمپیوٹر میں موجود ٹیمپلیٹ کی xml فائل پر ڈبل کلک کرکے Upload کا بٹن دبا کر ٹیمپلیٹ کے انسٹال ہونے کا انتظار کریں۔

بلاگر پر اردو تھیم یا ٹیمپلیٹ لگانا

یوں آپ کا ٹیمپلیٹ انسٹال ہو جائے گا۔ اپنے بلاگ کو کھولیں۔ اب آپ کا بلاگ ایک نئی صورت میں آپ کے سامنے آئے گا۔

ابتدائی طور پر دو اردو ٹیمپلیٹس آپ کی نذر کرتا ہوں۔ ملاحظہ کیجیے۔ اور پسند آئیں تو ڈاؤنلوڈ کرلیجیے:

مائی ایکسٹرا نیوز

بلاگر اردو سانچہ

ڈیمو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ڈاؤنلوڈ کریں

جے پی سٹیشن

بلاگر ارو تھیم جے پی سٹیشن

ڈیمو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ڈاؤنلوڈ کریں

 

یہاں آکر بلاگر کے حوالے سے ابتدائی ضروریات پر تقریباً ساری باتیں ہوگئی ہیں۔ اگر اب بھی کوئی پریشانی یا مسئلہ پیش آرہا ہے تو کمنٹ باکس میں اپنا مسئلہ لکھیں تاکہ جواب دیا جاسکے۔ اور اگر آپ اپنا اردو بلاگ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔

(615 مرتبہ دیکھا گیا)

مزمل شیخ بسمل

سلجھا ہوا سا فرد سمجھتے ہیں مجھ کو لوگ الجھا ہوا سا مجھ میں کوئی دوسرا بھی ہے

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

23 تبصرے

  1. حکیم جلیس احمد صدیقی says:

    جزاک اللہ ۔ علم کی کمی کے چاعث میرا بلاگ غیر فعال ہوا تھا آپ کی رہنمائی نے امید کی کرن روشن کردی ہے کہ اب میرا بکلاگ بھی ان شاء اللہ فعال ہوجائے گا

    • مزمل شیخ بسمل says:

      بہت خوب حکیم صاحب۔ اگر مزید کوئی خدمت درکار ہو تو بتائیے گا۔ 🙂

  2. yasirajk yasirajk says:

    نہایت ہی معلومات افزا اور حوصلہ افزا تحریر ہے۔ نئے لکھنے والوں کو رہنمائی اور جذبہ ملتا ہے۔

  3. bio says:

    url کہاں سے لیتے ہیں سر

    • مزمل شیخ بسمل says:

      نئے بلاگ کے لیے یو آر ایل ایڈریس اپنی مرضی کا ڈالیں۔

  4. Sajid Khan says:

    السلام علیکم
    میں نے دونوں ٹیمپلیس کو انسٹال کیا ہے مگر بعض جگہ نستعلیق فانٹ عربی فانٹ سے بدل گیا ہے اور رائٹ سائڈ بار دونوں سے ہی غائب ہے حالانکہ ڈیمو میں موجود ہے۔
    ان کمیوں کو دور کرنے میں میری مدد کریں۔

    • مزمل شیخ بسمل says:

      آپ اپنے بلاگ پر سائڈ بار اپنے ایڈمن پینل میں جا کر لے آؤٹ کے آپشن میں جاکر بنا سکتے ہیں اپنی مرضی کا۔
      فونٹ کے لیے آپ کو پہلے جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرنا ہوگا اپنے کمپیوٹر میں۔ کیونکہ تھیم میں یہ فونٹ موجود ہے۔

  5. Sajid Khan says:

    رائٹ سائڈ بار لے آؤٹ میں موجود نہیں ہے۔ کیسے بناؤ؟

    • مزمل شیخ بسمل says:

      اپنے بلاگ کا ایڈمن بنائیے اس ای میل کو۔
      msbismil@gmail.com
      اور ڈیٹیل بتائیں کہ کیا کیا لگانا چاہتے ہیں سائڈ بار پر۔

  6. Sajid Khan says:

    مجھے صرف سائڈ بار بنانا ہے تاکہ میں اس میں گیجٹ ڈال سکوں جیسا کہ رائٹ سائڈ لیفٹ سائڈ بار میں ہے

  7. Sajid Khan says:

    لیفٹ سائڈ بار میں ہے*

  8. Sajid Khan says:

    جیسے کہ آپ کی ویب سائٹ پر ہر سو جانب سائڈ بار ہیں ایسے ہی میں بھی چاہتا ہوں۔ فی الحال میرے بلاگ میں لیفٹ سائڈ بار ہے

    • مزمل شیخ بسمل says:

      جی اسی لیے کہا کہ درج بالا ای میل کو بلاگ کا ایڈمن بنائیے۔

  9. اسلام و علیکم رحمت اللہ و برکاتہ مزمل صاحب میں کافی عرصے سے ٹمبلر پر جیوفزکس اور مڈ لوگنگ کی معلومات اردو میں لکھ رہا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ٹمبلر سے ٹیکسٹ کاپی پیسٹ نہیں ہو سکتا اور ورڈپریس میں آپ تصویر اپلوڈ نہیں کر سکتے جس سے میرا بلاگ پڑھنے والے طالب علم فائدہ اٹھا سکے. برائے مہربانی کیا آپ مجھے اردو میں کوئی ٹیمپلیٹ بنا کر بھیج سکتے ہیں تاکہ آسانی سے ہر کسی کی رسائی بہتر شکل میں ہو سکے

  10. Sajid Khan says:

    ایڈمن کیسے بناؤں؟ مصنف بنانے کا آپشن تو آرہا ہے

    • مزمل شیخ بسمل says:

      جی پہلے مصنف بنائیں۔ جب ایک بار یہاں سے مصنف بننے کی درخواست قبول ہو جائے گی تو اسی طریقۂ کار کے تحت ایڈمن بھی بنایا جائے گا۔

  11. میں صرف اپنے بلاگ کے پوسٹ ٹائیٹل کو اردو نستعلیق فونٹ میں شو کرنا چاہتا ہون

    مگر ٹیمپلٹ بھی انگلش رہے
    اور بائیں سے دائیں بھی رہے

    • مزمل شیخ بسمل says:

      آپ اپنے بلاگر کے بلاگ ایڈمن پینل میں جا کر ٹیمپلیٹ پر کلک کریں۔ پھر کسٹمائز پر کلک کریں۔ پھر اوپر کھلنے والی ونڈو میں ایڈوانسڈ پر کلک کریں۔ ایڈ سی ایس ایس میں یہ کوڈ لکھ کر سیو یا اپلائی کردیں:
      h3.post-title a {
      font-family: Jameel Noori Nastaleeq !Important;
      }

  12. yeh Tu Buhat acha hu gya .....
    Jazak Allah o khaira
    kia label k liye b aisa hi code mil sakta ha ..k label b Nastleek me show hu ..

    • مزمل شیخ بسمل says:

      جی۔ یہ اسی کے نیچے پیسٹ کردیں۔ :

      div#Label99 {
      font-family: Jameel Noori Nastaleeq;
      }

      • جزاک اللہ خیرا

        میں اپنی پوسٹ بنا نے کے لیے ہر بار ایک کوڈ پوسٹ کی ایچ ٹی ایم ایل نے پیسٹ کرتا ہو ۔۔۔۔۔کیا اس کے لیے بھی ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک کوڈ بس ایک بار ڈال دوں ۔۔پھر ودڑ سے پوسٹ بنا لو ۔۔۔باآسانی

تبصرہ کریں